22 اگست، 2016، 4:47 AM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے دعویٰ کیا کہ سری نگر کے شمال میں موجود علاقے تنگدھار میں پاکستانی سرحد عبور کرنے والے علیحدگی پسندوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بتایا کہ 'جھڑپ کے دوران 3  علیحدگی پسند  ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے 3 رائفلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان تینوں کا تعلق اس گروپ سے ہوسکتا ہے جو جمعہ  کے روز ہندوستانی اسلحہ ڈپو پر حملے میں ملوث تھے، اس واقعے میں 3 گارڈز زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1866379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha